
مقبوضہ کشمیر میں سمبل کے علاقے میں بے حرمتی واقع کے خلاف طلباء نے شدید احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین کو روکنے کیلئے قابض افواج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔
حریت قائدین نے سرینگرسے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے اور اتحادو اتفاق برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ سنبل واقعے کی آڑ میں مسلکی منافرت پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔
مظاہروں کے پیش نظر قابض انتظامیہ نے وادی کے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔معصوم بچی کی بے حرمتی کیخلاف مقبوضہ وادی کے تعلیمی اداروں میں شدید احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔
قابض انتظامیہ نے مظاہروں کو روکنے کیلئے ماگام اور بڈگام قصبوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔بے حرمتی کے المناک واقعے کے خلاف دونوں قصبوں میں مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔پورےعلاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل اورتمام کاروباری مراکز بند ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Hkewzr
0 comments: