Friday, May 3, 2019

سرمایہ کاروں کی سہولت کےلئے قواعد و ضوابط میں نمایاں تبدیلیوں کی ضرورت ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی سہولت اور ملک میں کاروبار کرنے کے حوالے سے طریقہ کار میں پیچیدگیوں کے خاتمے کےلئے قواعد و ضوابط میں نمایاں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں ملائیشیا کے سابق وزیر ادریس جالا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر اخراجات کا بوجھ کم کرنے کےلئے تمام شعبوں میں سرکاری اور نجی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

ادریس جالا نے محصولات، برآمدات، سرمایہ کاری، تعمیرات، ڈیجیٹلائزیشن اور سیاحت سمیت حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کے ترجیح شعبوں میں نمایاں تبدیلیوں اور خاطرخواہ نتائج کےلئے تجاویز پیش کیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JiQ6ro

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times