
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا مقصد مسلمان نوجوانوں میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے صوفیائے کرام کی تعلیمات سے روشناس کراناہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ القادر یونیورسٹی نئے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور معاشرے میں رواداری اور ہم آہنگی کے رجحان کو پروان چڑھائے گی۔
القادر یونیورسٹی کا قیام علاقے کے عوام کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے، یونیورسٹی کا قیام عمران خان کے ویژن کے تحت نوجوان نسل کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ جو قومیں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی میں سبقت حاصل کرتی ہے وہی مہذب اور ترقی یافتہ کہلاتی ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 5, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GWXar7
0 comments: