Friday, May 10, 2019

چیئرمین ایف بی آر کا ٹیکس وصولی کیلئے پیشگی اطلاع کے بغیر کسی شہری کے بینک اکاؤنٹ منجمد نہ کرنے کی ہدایت

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے چارج سنبھالتے ہی نے افسران کو ٹیکس وصولی کیلئے بغیر اطلاع کسی بھی شخص کے بینک اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اکائونٹس منجمد کرنے کیلئے چیئرمین ایف بی آر کی منظوری بھی لازمی قرار دے دی۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدہ سنبھالتے ہی تمام چیف کمشنرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اور آر ٹی یو کو ٹیکس وصولی کیلئے پیشگی اطلاع کے بغیر کسی شہری کے بینک اکاؤنٹ منجمد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بھی شہری کا بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے چوبیس گھنٹے پہلے متعلقہ فرد، ادارے یا کمپنی کو آٓگاہ کرنا ہوگا جبکہ چیئرمین ایف بی آر کی منظوری لازمی ہوگی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر افسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے، جبکہ کسی بھی شخص کے نام بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے قبل چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہم وہی کریں گے جو پاکستان کیلئے بہتر ہوگا۔ ہر کوئی پاکستان کے بجائے آئی ایم ایف کی بات کر رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Lz0iyY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times