ایسا بھی کہا اور مانا جاتا ہے کہ مصر کی ملکہ قلوپطرہ بہتر صحت اور اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کی غرض سے کوار گندل کریم کا استعمال کرتی تھیں۔ زمانہ ِ قدیم میں مصر کے لوگ اس کا استعمال انفیکشن کے علاج، جلد کی خرابیوں اور بطور جلاب آور خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر آپ موٹاپے سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ایلو ویرا کا استعمال کتنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
ایلو ویرا جوس ایسا مشروب ہے جو توند کی چربی کو قدرتی طریقے سے گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔
سونے سے قبل اس مشروب کا استعمال میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کی رفتار بھی تیز ہوجاتی ہے۔
ایلو ویرا جوس میں شہد کا اضافہ کرکے اس کا ذائقہ زیادہ بہتر بنایا جاسکتا ہے اور یہ مشروب نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتا ہے۔
ایلو ویرا جوس کو نظام ہاضمہ کے لیے بہترین مانا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں بھی جسمانی وزن میں کمی کے مقصد کا حصول آسان ہوجاتا ہے جبکہ قبض جیسے مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔
اجزا
ایک ایلو ویرا لیف
دو کپ پانی
طریقہ کار
ایک بڑی چھڑی لیکر کے ایلو ویرا کے پتے کی اوپری سطح کو چھیل دیں، جس کے بعد پتے کے درمیان موجود زرد حصے کو نکال دیں اور اس میں موجود جیل کو جمع کرلیں۔
2 کھانے کے چمچ ایلو ویرا جیل کو بلینڈر میں 2 کپ پانی کے ساتھ مکس کرکے بلیںڈ کرلیں۔
اس مکسچر کو چمچ سے اچھی طرح مکس کرکے گلاس میں ڈال کر پی لیں۔
ہفتے میں 3 بار اس مشروب کا استعمال جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GXQR7U
0 comments: