
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معاملات میں کشیدگی چاہتا ہے، پاکستان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، ہم نےابھی نندن کو واپس کیا اور 360 قیدی چھوڑے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پلواما واقعے کے بعد بھی دنیا نے دیکھا بھارت نے کشیدگی بڑھائی، پاکستان کی جانب سے ہر قدم پر کشیدگی میں کمی کے اقدامات کیےگئے، دباؤ ڈالا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی چاہتا ہے تو بھارت بھی کمی کرے، دنیا نے ہمارے مؤقف کو سمجھا اور بھارت پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔
وزیرخارجہ نے کہا پاکستانی قیدیوں،ماہی گیروں کی واپسی پرتیزی سے کام ہورہاہے، بھارت سے مسلسل معاملہ اٹھایا ہوا ہے، قونصلر رسائی مانگتے ہیں، سمندری حدود کی خلاف ورزی پر ماہی گیر پکڑے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا بھارت معاملات میں کشیدگی چاہتا ہے، پاکستان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، پاکستان نے کئی خیر سگالی اقدامات کیے، ہم نے ابھی نندن کو واپس کیا، 360 قیدی چھوڑے، بھارت بھی اعتماد کی بحالی کے اقدامات کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vOdKnR
0 comments: