
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلامی معاشرے میں ہر لمحہ ماں کی عظمت ہے، یہ ماں کی دعاؤں کا اثر ہے کہ آج میں اس مقام پر ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ہم ماں جیسی عظیم ہستی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماں سے اپنی محبت کے اظہار کا دن منایا جا رہا ہے، اس دن ماؤں کی عظمت کا اعتراف اور انھیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کا یہ بھی مقصد ہے کہ معاشرے میں ماﺅں سے محبت اور ان کے احترام کو فروغ دیا جائے مگر بہت سی مائیں ایسی بھی ہیں جو اولاد کی بد بختی کی وجہ سے اپنی زندگی اولڈ ہاؤس میں گزارنے پر مجبور ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2E4VVFF
0 comments: