Saturday, May 4, 2019

السی کے بیجوں کی چائے جو قبض کو بھگائے

السی کے بیجوں کی چائے
قبض ایک ایسا عام عارضہ ہے جو لوگوں کے لیے بہت تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔

اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ غذاؤں میں زیادہ چربی اور آئل کی موجودگی کے باعث پاکستان بھر میں نظام ہاضمہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور قبض کے شکار افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

نظام ہاضمہ کمزور ہونے پر آنتوں کی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں قبض کا سامنا ہوتا ہے جبکہ پانی کم پینا، مخصوص ادویات، تناﺅ اور کچھ امراض بھی اس کی وجہ ہوسکتے ہیں۔

قبض کی بھی کئی اقسام ہیں جیسے عام سے لے کر دائمی۔

دائمی قبض کے شکار افراد کو اس حوالے سے فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ علاج میں تاخیر اس مرض کو زیادہ بدتر بنادیتی ہے جبکہ عام قبض پر گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے قابو پایا جاسکتا ہے۔

پانی زیادہ پینا یا مشروبات کو غذا میں شامل کرنا بھی اس مسئلے کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جہاں تک گھریلو ٹوٹکو کی بات ہے تو السی کے بیجوں کی چائے ایسا نسخہ ہے جو قبض کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

چائے کو بنانے کا طریقہ

رات کو ایک کھانے کا چمچ السی کے بیج کو ایک کپ پانی میں 2 سے 3 منٹ تک ابال لیں اور پھر بیجوں سمیت ہی اسے پی لیں۔

السی کے بیج نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور جلاب کش اثر رکھتے ہیں۔

ان بیجوں میں فائبر کی قمدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو قبض کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد دینے والا جز ہے جبکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کولیسٹرول سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ پروٹین کی موجودگی ان بیجوں کو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VggBVD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times