Monday, May 6, 2019

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے پر شفاف انداز میں عملدرآمد کیا گیا: زرتاج گل

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے پر شفاف انداز میں عملدرآمد کیا گیا ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 2014 میں شروع کیاگیا جس کی تکمیل پر بائیس ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

تاہم صوبائی حکومت نے یہ منصوبہ بارہ ارب روپے میں مکمل کرکے دس ارب روپے کی بچت کی۔

زرتاج گل نے کہا کہ منصوبے کو بون چیلنج ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ اور عالمی اقتصادی فورم جیسے عالمی اداروں نے بھی سراہا۔وزیر مملکت نے حز ب اختلاف کی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ایسے وقت میں اس منصوبے پر سیاست نہ کریں جب عالمی امدادی ادارے ملک بھر میں دس ارب ٹری سونامی منصوبے کیلئے فنڈز فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

زرتاج گل نے صحافیوں سے کہا کہ وہ ذاتی طور پر خیبرپختونخوا کا دورے کریں اور اس منصوبے کی کامیابی کا جائزہ لیں۔ انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو چیلنج کیا کہ وہ ان کیساتھ شجرکاری کے مقامات کادورہ کریں اور خود حقائق کا جائزہ لیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WprReY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times