Friday, May 3, 2019

صحافت اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آزاد میڈیا بہترین ترجمان، نقیب اور نقاد ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہ صحافت اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا، میڈیا کی آزادی معاشرتی احساس ذمہ داری سے مشروط ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوامی مفاد کے لیے سچائی کو سامنے لانے والے صحافی قابل تحسین ہیں، صحافت اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی، اب ہر آدمی فخر سے زندگی بسر کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی، اب ہر آدمی سر اٹھا کر فخر سے زندگی بسر کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قومی وسائل عوام کی امانت ہیں اور یہ اُن ہی پر خرچ ہوں گے، سابق دور میں لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔==



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vBkEgg

0 comments:

Popular Posts Khyber Times