تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجاس میں وقفہ سوالات کے دوران ریلوے کے وزیر شیخ رشید نےایوان کو بتایا کہ اس منصوبے سے موجود ہ ریلوے لائن ایک نئی ریلوے لائن میں تبدیل ہوجائے گی جہاں سگنلزکا نیا نظام نصب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور طور خم ریل لائن کی بحالی کے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کی جارہی ہے جو تین ماہ میں مکمل کی جائے گی۔
شیخ رشید نے کہاکہ ہم نے مال بردار ریل گاڑیوں کی تعداد آٹھ سے بڑھا کر 12 کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ملک بھر میں سامان کی ترسیل میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ دیگر نجی کمپنیاں بھی کھاد کی بندرگاہوں سے اندرون ملک ترسیل کےلئےریلوے سے رابطہ کررہی ہیں انہوں نےکہا کہ تھر میں بھی بناو، چلاو اور منتقل کرو کی بنیاد پرا یک ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔
داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ خیبرپختونخوا میں خاصہ دار فورس اورفرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو تنخواہیں نہیں دی جارہیں۔
پارلیمانی امور کے بارے میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خیبرپختونخوا میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے بجٹ میں مزید اضافے پر غور کررہی ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے سینٹ کو بتایا کہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک ملک کاا ثاثہ ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے اسٹیشنوں کو نئے ڈیجیٹل آلات کے ساتھ جدید خطوط پر استوار کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو اسٹیشنوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا تخمینہ تین ارب روپے ہے۔
ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ پرکام کرنے والے ملازمین سے متعلق سوال پر پارلیمانی امور کے وزیر مملکت نےکہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق لوگوں کو مستقل ملازمتیں فراہم کی جائیں ، انہوں نے لوگوں کو کنٹریکٹ پر رکھنے کی پالیسی پر کڑی تنقید کی۔
علی محمد خان نے کہا کہ قومی نشریاتی ادارہ اُردو اورعلاقائی زبانوں میں خواتین اور بچوں کے مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے خاطر خواہ وقت مختص کررہا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی پروگرام اور اربوں ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
آج سینٹ میں ایک تحریک التوا پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام اورچین پاکستان اقتصادی راہداری پر قومی اتفاق رائے موجود ہے۔
وزیر خارجہ نے اس تاثر کو بھی مسترد کردیا کہ ملک میں ون یونٹ یا صدارتی نظام نافذ کیاجارہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر پانچ سال بعد قومی مالیاتی ایوارڈ کااعلان ایک آئینی ذمہ داری ہے اور موجودہ حکومت اسے پورا کرے گی۔
تاہم انہوں نے ا س بات پر افسوس ظاہر کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت میں یہ آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث موجودہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے سے امدادی پیکیج کی خواہاں ہے۔
انہوں نےکہا کہ سعودی عرب، چین اورمتحدہ عرب امارات سمیت ہمارے دوست ملکوں نے ادائیگیوں میں توازن کےلئے بہت مدد کی لیکن فرق اتنا زیادہ ہے کہ ہمیں اقتصادی پیکیج کے حصول کے لئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے۔
انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو یاد دلایا کہ ماضی میں ان کی حکومتوں نے بھی عالمی مالیاتی ادارے سے امدادی پیکیج حاصل کیا۔
سراج الحق کی طرف سے پیش کئے گئے توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کا باعث ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی بھارت اور بنگلہ دیش سے کم ہیں۔
ایوان کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2H5OEWF
0 comments: