تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے اپنی پریس بریفنگ میں شبر زیدی کوچیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا اعلان کیا۔
شبر زیدی ممتاز ماہر معیشت کی حیثیت سے شناخت رکھتے ہیں، پیشے کے لحاظ سے وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، کئی اہم فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
شبر زیدی ماضی میں نگراں سیٹ اپ میں سندھ کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
تجزیہ کاروں نے شبر زیدی کو یہ عہدہ سوپنے جانے کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے انھیں چیئرمین ایف بی آر کے لیے بہترین چوائس قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔ نئے چیئرمین کے لیے کئی نام زیر گردش تھے، مگر قرعہ فال شبر زیدی کے نام نکلا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Vh0Ttv
0 comments: