Saturday, May 25, 2019

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ گیم میں شکست سے نہیں بلکہ ۔۔۔ سینیٹر فیصل کا قومی کرکٹ ٹیم کو پیغام

وزیر اعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے افغانستان سے پاکستانی ٹیم کی شکست پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں۔

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر سینیٹر فیصل جاوید کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ’’وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ گیم میں شکست سے نہیں بلکہ دل برداشتہ ہونے سے تباہی آتی ہے، شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں‘‘۔

سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wpmyj1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times