Monday, May 27, 2019

وزیر اعظم عمران کی ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم سے ملاقات، اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے پر گفتگو

وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم الیور گنیف نے ملاقات کی ہے
وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم الیور گنیف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ڈپٹی وزیر اعظم ازبکستان نے ملاقات کی، یہ ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی، عمران خان نے الیور گنیف کا استقبال کیا۔

ملاقات میں باہمی دل چسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کے نیٹ ورک کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے مابین موجود باہمی تجارتی امکانات کا درست طور پر ادراک کیا جا سکے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ ازبک نائب وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے ہیں، الیور گنیف وزیر خارجہ شاہ محمود سمیت دیگر وفاقی وزرا اور مشیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XeLsza

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times