
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئرحسین بخاری نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق کہا کہ اب بھی وقت ہے منصوبے کو مکمل کیا جائے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن ملک کے بہترین مفاد میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن کی بنیاد رکھی، آصف زرداری کو صرف پاکستان کے مفاد عزیز تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کبھی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا۔
آصف زرداری سے تعصب کی بنیاد پر منصوبے کو نظر انداز کیا گیا، نیئرحسین بخاری نے کہا کہ گیس پائپ لائن مکمل ہوتا تو ملک معاشی ترقی کرتا، اب بھی وقت ہے منصوبے کو مکمل کیا جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W3sCgM
0 comments: