
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے لئے فنڈز جمع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ریکارڈ غیرملکی قرضے اور ایک بڑا اقتصادی بحران انتہائی مشکل ترین حالات کے ساتھ ورثے میں ملا ہے۔ تاہم وہ یہ ثابت کرینگے کہ ملک پورے خطے میں تیزی سے ترقی کرے گا۔
اسلام آباد میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ جو جمہوریت کے تحفظ کے نام پر جمع ہو رہے ہیں درحقیقت وہ ملک کی پسماندگی کی بڑی وجہ ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال مکمل طور پر عطیات پر چل رہا ہے جہاں کینسر کے 70 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام جو عطیات دینے میں فراخ دل ہیں ملک کی خوشحالی کی امید ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ لاہور اور پشاور میں دو کینسر ہسپتال مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے کراچی میں تیسرا جدید ہسپتال مکمل کیا جارہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HCcQQQ
0 comments: