Sunday, May 26, 2019

مکی گڑھ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں مکی گڑھ چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے
شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں مکی گڑھ چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے حملے کی کوشش موثر طریقے سے ناکام بنادی۔

مزید پڑھئے: پی ٹی ایم رہنماؤں کا میران شاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ

بویا کے علاقے میں گشت کے دوران جہاں گزشتہ روز ایک گروپ نے فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا وہاں خار کمر چوکی سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر دور ایک نالے سے پانچ لاشیں ملی ہیں جن کے جسم پر گولیوں کے زخموں کے نشان ہیں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EBrEyr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times