وہ آج اسلام آباد میں کویت پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو افسر شیخ نواف سعود الصباح کی قیادت میں ایک وفد کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے شیخ نواف سعود الصباح اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور کمپنی کے بلا رکاوٹ آپریشنز کیلئے حکومت کی جاری حمایت کا یقین دلایا۔انہوں نے کاروبار میں آسانی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت کیلئے مختلف حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے تیل کی تلاش اور پیداواری شعبے میں مقامی کارکنوں کی تیاری میں کمپنی کے کردار کو سراہا۔شیخ نواف سعود الصباح نے وزیراعظم کو 1980 کی دہائی سے کویت پٹرولیم کے پاکستان میں کاروباری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو مزیدتوسیع دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Eog0XK
0 comments: