Friday, May 24, 2019

حکومت نے چیئرمین نیب پر کوئی دبائو نہیں ڈالا: بیرسٹر فروغ نسیم

قانون وانصاف کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم اور چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال
قانون وانصاف کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کسی مداخلت کے بغیر بلاامتیاز احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نہ تو چیئرمین نیب پر کوئی دبائو ڈالا ہے اور نہ بدعنوان عناصر کے خلاف ان کی تحقیقات کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا کی ہے۔

وزیرقانون نے کہا کہ ادارے کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال ایک دیانتدار انسان ہیں اور وہ بدعنوان عناصر کے خلاف آزادانہ اور شفاف تحقیقات کررہے ہیں۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ چیئرمین نیب کے فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YMUFig

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times