Sunday, May 5, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب اور فردوس عاشق اعوان کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفاق اور صوبے کے شعبہ اطلاعات میں کو آرڈی نیشن بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں کہا حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا اور ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دے کر وسائل کو بچایاگیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حکومت کے فلاح عامہ کیلئے اقدامات سےعوام کو ریلیف ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے، ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دے کر وسائل کو بچایاگیا ہے، کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج آئے۔

اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی خدمت کیلئے بے مثال اقدامات کئے، حکومت کے فلاح عامہ کیلئے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملےگا۔

یاد رہے 22 اپریل کو معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھیں ، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا عمران خان، پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب ایک پیج پر ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں میڈیا کا کلیدی کردارہے، صحافی برادری کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PPTw6e

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times