Thursday, May 9, 2019

نماز تراویح کے دوران مسجد میں فائرنگ

نماز تراویح کے دوران مسجد میں فائرنگ
مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں تراویح کے دوران مسلح شخص نے لندن کی مسجد میں فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں نماز تراویح کے وقت مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی تاہم نمازیوں کے پیچھا کرنے پر حملہ آور فرار ہوگیا، واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں اور عینی شاہد کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی، پولیس کے مطابق واقعے میں دہشت گردی کاعنصر شامل نہیں ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2J9TyWp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times