Sunday, May 5, 2019

خرم شیر زمان کا وزیرصحت سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں جعلی ڈاکٹروں اورغیر قانونی بلڈ بینکوں کی بھرمار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خرم شیر زمان نے اپنے پیغام میں محکمے کی ابترصورت حال پر وزیرصحت سندھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جعلی ڈاکٹروں اورغیر قانونی بلڈ بینکوں کی بھرمار ہے، سندھ کےعوام ایڈز جیسی مہلک بیماری کا شکارہو رہے ہیں۔

خرم شیرزمان نے کہا کہ اسپتالوں کی حالت زار پرحکومت کوترس نہیں آتا، ڈاکٹراسپتال سےغائب رہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کی حیثیت سے وزیرصحت کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیرصحت فوری طورپر اپنےعہدے سے مستعفی ہوجائیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Yc42YF

0 comments:

Popular Posts Khyber Times