
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آج خواجہ آصف کی تقریر پر جہانگیر ترین نے کہا کہ خواجہ آصف کی جھوٹ بولنے پر مکمل تاریخ موجود ہے، انھوں نے بے شرمی سے جھوٹ بولا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا چیئرمین نیب کے خلاف کلپ چلانے والے چینل میں شراکت دار ہوں، میری کسی میڈیا چینل میں شراکت تو دور کی بات ایک شیئر تک نہیں۔
جہانگیر ترین نے مطالبہ کیا کہ میرے بارے میں خواجہ آصف اپنا بولا ہوا جھوٹ فوراً واپس لیں۔
دوسری طرف تحریک انصاف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک لفظ نہیں کہا۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میرانشاہ میں کل کے واقعے پر قومی اداروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی گئی، ریاست مخالف عناصر کے لیے ہم دردی بھرا لہجہ سمجھ سے باہر ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے خود ہمیشہ فوج مخالف بیانیے کو ہوا دی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YPyTum
0 comments: