عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان دیگر فنکاروں کے برعکس اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور مختلف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتی ہیں۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے نا صرف دلچسپ جوابات دئیے بلکہ بہت سے لوگوں کو اپنی ماہرانہ رائے سے بھی نوازا۔
ایک صارف نے ماہرہ سے شوبز میں نووارد ہدایت کاروں اور اسکرین رائٹرز کو چند مشورے دینے کے لیے کہا جس پر ماہرہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ابتدا میں شوبز میں نئے آنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ مختصر فلمیں بنائیں، مختلف چینلز اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرکے تجربہ حاصل کر یں۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی آمد کے ساتھ بہت سارے مواقع جلد ہی آئیں گے۔
ایک صارف نے ماہرہ سے ڈپریشن کے علاج کے متعلق سوال پوچھا جس پر ماہرہ نے ڈپریشن میں مبتلا افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کبھی بھی مدد مانگنے میں خوف یا شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہئے۔ بعض دفعہ کسی سے بات کرنا بھی ڈپریشن کو کم کرتا ہے لہذا صحیح انسان کے پاس جائیں جو آپ کی رہنمائی کرسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PNLWZR
0 comments: