Wednesday, May 1, 2019

پر امید ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے: عبدالحفیظ شیخ

عبدالحفیظ شیخ
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ابتدائی مذاکرات چل رہے ہیں، کامیابی کیلئے پُر امید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عالمی مالیاتی فنڈز کے حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میشر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کئے گئے ہیں، آئی ایم ایف کو اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ مذاکرات اگلے چند روز جاری رہیں گے، پر امید ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں پاور اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کے شعبوں پراور قیمتوں میں اضافے پربریفنگ دی آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ گردشی قرض سولہ سوارب روپے پر پہنچ چکا جبکہ سوئی کمپنیوں کا خسارہ ڈھائی سو ارب روپے سے زیادہ ہو چکا ہے خسارے کو کنٹرول کرنے کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دس مئی تک جاری رہیں گے آئی ایم ایف سے تین سال کیلیے چھ ارب ڈالر کے لگ بھگ کا بیل آوٹ پیکج طے ہونے کا امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GTmShe

0 comments:

Popular Posts Khyber Times