Friday, May 17, 2019

دبئی ائیرپورٹ کی حدود میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

دبئی ائیرپورٹ کی حدود میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے احاطے میں ایک چھوٹا نجی مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ ڈائمنڈ 43 جو ہنی ویل نامی کمپنی کی ملکت تھا، تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ اور اس کا معاون ہلاک ہوئے جبکہ حادثے کے وقت طیارے میں 4 افراد سوار تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے کے بعد کچھ دیر کیلئے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی تاہم اب فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

دبئی میڈیا آفس نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے پیش آیا جس کے بعد فلائٹ آپریشن ساڑھے 8 بجے تک متاثر رہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Q9TOoS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times