Sunday, May 26, 2019

خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خون بہنے کے حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیئں، کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوازیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کرچکے؟

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے، خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں، محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقت ور ہیں کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوزیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کرچکے؟

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، دونوں طرف اگر پاکستان کے بیٹے ہیں تو سیاسی، صحافتی حلقوں سمیت ریاست کے تمام اداروں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ایک بار پھر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Qrl9CV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times