
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا چار دہائیوں سےایک خطہ ظلم کا شکار تھا، اس خطے میں رہنے والوں کا کوئی قصورنہیں تھا، ہم نے اپنے ملک میں خانہ جنگی کا سامان خود پیدا کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا پاکستان نائن الیون کےبعد جنگ کی لپیٹ میں آگیا تھا، نائن الیون کے بعد ذاتی خواہشات کیلئے ملک کو دہشت گردی میں دھکیلا گیا اور کراچی، سابق فاٹا، سوات اور دیگرعلاقے دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا دہشت گردی تاریخ کا ایک دکھ بھراسبق ہے، صرف اقتدار کو طول دینے کا شوق تھا ملک پر توجہ نہیں دی گئی، امریکا اور اس کیساتھ جو ممالک ہیں ان کی ابھی تک فتح دور دور تک نہیں۔
خواجہ آصف مزید کا کہنا تھا ہمیں وسائل سابق فاٹا کی بحالی کیلئے استعمال کرنے چاہئیں، سابق فاٹا نے پاکستان کی فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، دہشت گردی کیخلاف سابق فاٹا کو سہولتیں دینا ہوں گی، سارے پاکستان پر فاٹا کی عوام کا قرض ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JcpdGw
0 comments: