
تفصیلات کے مطابق پشاور میں منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب فضول کاموں پر پیسے خرچ ہوجاتے ہیں تو رویت ہلاک پر لگانے میں کیا حرج ہے؟ رویت کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چالیس کروڑ لگانا کوئی بڑی بات نہیں اسی طرح اجلاس کے چالیس لاکھ بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی ختم کرنا ہےتو اس پر تمام علما سے مشاورت کرنا ہوگی، جب تک رویت ہلال کمیٹی کوختم نہیں کیا جاتا یہ کام کرتی رہے گی۔ نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کو چلانا ہے یا قمری کلینڈر سے معاملات طے کرنا ہیں یہ فیصلہ علماکرام کی مشاورت سے ہوگا، فوادچوہدری کی قمری کلینڈر کے لیےکاوشوں کوسراہتےہیں۔
یاد رہے کہ وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ دنوں رویت ہلال پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اجلاس کے لیے چالیس لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں، اس سے بہتر ہے آئندہ 10 سے 15 برس تک کا قمری کلینڈر ماہرین کے مشورے سے تشکیل دے دیا جائے۔
فواد چوہدری نے 7 مئی کو آگاہ کیا تھا کہ حکومت نے عیدین ، رمضان اور دیگر قمری مہینوں کا چاند دیکھنےکے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، اب رویت ہلال کےلیےوزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اُس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کمیٹی آئندہ 5سال کےلیےقمری مہینوں کی درست تاریخیں طےکرےگی، جوائنٹ سائنٹیفک ایڈوائزرطارق مسعود کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فیصل، ابو نسان اور وقار احمد اور اسپارکو سے غلام مرتضی بھی کمیٹی کاشامل ہیں۔
کمیٹی آئندہ 5 سال کےلیے عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگر چاند کی تاریخوں کا 100فیصد حقیقی تعین کرے گی اور اہم کیلنڈر جاری کرےگی، اقدام سے ہر سال رویت ہلال پرپیدا ہونے والا تنازع ختم ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30c9mx0
0 comments: