
تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی پاکستان سے کینیڈا چلی گئیں ہیں ، سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
یاد رہے 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت کے خلاف آسیہ مسیح کی اپیل پر فیصلہ سناتے چیف جسٹس نے کلمہ شہادت سے آغاز کیا اور لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے آسیہ بی بی کو معصوم اور بے گناہ قرار دیا تھا اور رہائی کا حکم دیا تھا، فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کو نو سال بعد ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ تحریر کیا تھا جبکہ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلے میں اضافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے کینیڈین ہم منصب کرسچیا فری لینڈ نے رابطہ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا تھا اور اس سلسلے میں وزیرِ اعظم کی مثبت تقریر کی بھی تعریف کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vM2jgA
0 comments: