Monday, May 13, 2019

کیا محمد عامر ورلڈ کپ کھیل پائیں گے؟ جانئیے اس خبر میں

فاسٹ بولر محمد عامر
فاسٹ بولر محمد عامر تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا وائرل انفیکشن شدت اختیار کرتا جارہا ہے، جس پر ٹیم انتظامیہ پریشان ہے۔ میڈیکل رپورٹس میں انہیں چکن پاکس ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم 5 روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر انفیکشن کی وجہ سے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔ محمد عامر کی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کے خلاف کارکردگی سے مشروط ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YvdyGx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times