Monday, May 27, 2019

ریاست مخالف تقاریر، پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کا نام بلیک لسٹ میں شامل

پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کا نام بلیک لسٹ میں شامل
ریاست مخالف نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیاگیا، ملک سے فرارکی کوشش پر گلالئی اسماعیل کوگرفتار کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست مخالف نفرت انگیزتقاریر کے الزام میں پی ٹی ایم کی رہنما گلالئی اسماعیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیاگیا، گلالئی اسمٰعیل کا نام انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت ان کےخلاف قائم مقدمات کے باعث بلیک لسٹ میں شامل کیاگیا۔

گلا لئی اسمٰعیل کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کیلئے ملک بھر کے ہوائی اڈوں کوآگاہ کردیا گیاہے،گلالئی اسماعیل کو ملک سے فرار کی کوشش پرگرفتار کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کےلئے دائر درخواست پر پی ٹی اے ، پیمرا ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ملک، مذہب، اداروں کیخلاف کوئی بات ہو تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنا پیمرا پر لازم ہے، اس طرح کی ایک درخواست کو نمٹا چکے ہیں، پی ٹی اے کے پاس فیس بنک بند کرنے کا میکنزم نہیں۔

یاد رہے پشتون تحفظ موومنٹ کی رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف پاکستان مخالف تقاریر اورپشتون بھائیوں کےدلوں میں نفرت پھیلانے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کئے گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ کیس کی آڑ میں حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی جبکہ انہوں نے پشتون قوم کو عصبیت کی طرف ورغلانے کی بھی کوشش کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VRL0VO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times