Thursday, May 2, 2019

صدر کا قدرتی آفات اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے پر زور

صدرڈاکٹرعارف علوی
صدرڈاکٹرعارف علوی نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زوردیا ہے اور تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق صدرڈاکٹرعارف علوی نے یہ بات راولپنڈی میں قدرتی آفات کی پیشگوئی اوران سے نمٹنے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کا کردار کے موضوع پر چار روزہ علاقائی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔أ

صدرنے کہاکہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے کیونکہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار کے باعث قدرتی ماحول میں عدم توازن پیدا ہورہاہے۔

انہوں نے ملک میں مزید پودے لگانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کا واحد قدرتی ذریعہ ہیں۔

صدرنے کہاکہ حکومت نے ملک بھرمیں دس ارب درخت لگانے کاہدف مقرر کیاہے کیونکہ اس سے ماحولیاتی مسائل پر بڑی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے ہرشخص کوانفرادی سطح پر اپنا کردار بڑھ چڑھ کر ادا کرنا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PL42vw

0 comments:

Popular Posts Khyber Times