Tuesday, May 21, 2019

چیئرمین نیب نے کسی صحافی کو انٹرویو نہیں دیا: ترجمان قومی احتساب بیورو

 چیئرمین نیب جاوید اقبال
قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، انہوں نے اپنے کالم میں بعض شخصیات اور کیسز کا غلط ذکر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی چینل کے کالم نگار جاوید چوہدری کے حالیہ کالم پر رد عمل میں نیب ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔

چیئرمین نیب کے حوالے سے بیانات درست نہیں ہیں۔ ان کے اس کالم پر نیب پہلے ہی وضاحت دے چکا ہے، ترجمان نیب کا مزید کہنا تھا کہ جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں بعض شخصیات اور کیسز کا غلط ذکر کیا ہے، جاوید چوہدری نے اس حوالے سے اپنے ٹی وی چینل کے بیپر میں خود وضاحت بھی کی تھی۔

نیب ذرائع کے مطابق قومی ادارے کی جانب سے 17 مئی 2019ء کو جاوید چودھری کے کالم پر وضاحت جاری کر دی گئی تھی، یہ وضاحت نیوز چینل پر نشر اور اخبارات میں بھی شائع کی گئی۔

دوسری جانب معروف ٹی وی چینل کے کالم نگار کہتے ہیں کہ کالم میں جو کچھ بھی لکھا وہ چیئرمین نیب کی زبانی ہے، چیئرمین نیب کی باتیں درست ہیں تو وہ تصدیق کردیں اور اگر باتیں جھوٹی ہیں تو تردید کردیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب غیرجانبدار نہیں ہے، سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے نیب کو بنایا گیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JX803E

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times