Wednesday, May 29, 2019

قومی ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کے بغیر میدان میں اترے گی

محمد عامر چکن پاکس میں مبتلا ہونے کے باعث ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک۔
محمد عامر چکن پاکس میں مبتلا ہونے کے باعث ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک۔

محمد عامر نے کوچ مکی آرتھر سے مکمل فٹ ہونے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ وہ آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

ایسے میں ٹیم مینجمنٹ نے بھی محمد عامر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

تاہم کل 31 مئی کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں محمد عامر شامل نہیں ہوں گے، ان کی جگہ ٹیم میں فھیم اشرف کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 18جون 2017 کو اوول میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف 3-16 کی پرفارمنس دکھانے کے بعد محمد عامر کا ستارہ گردش میں ہے اور اب تک وہ 15 ون ڈے میچز میں صرف پانچ وکٹ ہی لے سکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30W02NZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times