اس ماہ مقدس کے دوران ہر روز مسلمان علی الصبح سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے اجتناب کرتے ہیں۔
رمضان میں روزے کا آغاز سحری کے کھانے سے ہوتا ہے اور غروب آفتاب دن بھر کے روز کے اختتام کا وقت ہے جب خاندان کے افراد اور دوست افطار کیلئے جمع ہوتے ہیں۔
روزے کا مقصد عبادت گزاروں کو اپنے نفس پرقابوپانے ' اللہ کی یاد اور عاجزی کے ذریعے اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنا ہے ۔
روزہ رکھنا بہت سے لوگوں کیلئے ایک موقع بھی ہے کہ وہ روحانی اورجسمانی طورپر خود کو راہ راست پرلائیں اور بری عادات کو ترک کردیں ۔
دن کے دوران مسلمانوں پر یہ فرض ہے کہ وہ فضول گوئی اور گالم گلوچ سے پرہیز کریں اور نماز، قرآن پاک کی تلاوت اور عطیات کی حوصلہ افزائی کریں ۔
نماز تراویح کا آغاز کل (پیر) رات سے ہوگیا جس کے لئے ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کا اپنا سفر شروع کیا ہے۔
رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
صدر نے کہا کہ ہمیں ان شہداء کو بھی یاد رکھنا چاہئے جن کی ناقابل فراموش قربانیوں کی وجہ سے مادر وطن میں امن اور سازگار ماحول قائم ہوا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PVzVSs
0 comments: