Friday, May 24, 2019

فحرِ پاکستان، اقوام متحدہ کیجانب سے نیک محمد نعیم رضا کے نام داگ ہمارشولد ایوارڈ

اقوام متحدہ کیجانب سے نیک محمد نعیم رضا کے نام داگ ہمارشولد ایوارڈ دیا گیا ہے
اقوام متحدہ نے ایک پاکستانی سمیت 119 اہلکاروں کو عالمی ادارے کے امن مشنوں میں انکے نمایاں کردار پر داگ ہمارشولد (Dag Hammarskjold) میڈل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایک خصوصی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے ان اہلکاروں کو بعد از مرگ یہ ایوارڈ دئیے جنہوں نے امن کے نصب العین کے لئے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیک محمد نعیم رضا کے اہلخانہ کی جانب سے عالمی ادارے کے سربراہ سے یہ ایوارڈ وصول کیا جو کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے شہید ہوگیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HTEfhg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times