Saturday, May 18, 2019

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کابینہ کواشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس سے خطاب کیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کو صوبے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے مختصر دورے کے دوران صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ اجلاس میں وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی نگرانی کی ہدایت کی۔

قومی معیشت کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ پہلے دن سے ہی سخت دنوں کی بات کررہے ہیں کیونکہ حکومت کو ورثے میں ریکارڈ مالیاتی خسارہ ملا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ برادار ممالک نے جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین شامل ہیں فوری طور پر پاکستان کو امداد فراہم کی جس کے باعث معیشت کو استحکام ملا اور حکومت ان کے اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت کے غربت کے خاتمے کے پروگرام احساس سے سماجی شعبے کو تحفظ ملے گا اور حکومت اس پروگرام کے ثمرات ہر غریب شخص تک پہنچانے کیلئے اس پروگرام کے پیکج میں سو ارب سے لیکر ایک سو اسی ارب روپے تک اضافہ کریگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کیلئے کاروباری قرضوں کی سکیم شروع کریگی جو ملکی ترقی کیلئے ایک اور اہم قدم ہے۔

وزیراعظم نے صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کیلئے مربوط حکمت وضع کرنے کی ہدایت کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VAy4Ue

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times