
وفاقی وزیر برائے بجلی وپٹرولیم عمرایوب خان نے کہا کہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حکومت تمام شعبوں میں اصلاحات کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کو مہنگائی ورثے میں ملی ہے۔
عمرایوب نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مہنگائی ورثے میں ملی اور اب وہ اس پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بجلی وپٹرولیم نے کہا کہ حکومت ملک میں قابل تجدید توانائی لانے کے لیے پالیسیاں مرتب کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 8 مارچ کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ن لیگ دورمیں پاورسیکٹرکے لیے غلط فیصلے لیے گئے جس سے نقصان پہنچا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30Ms7aG
0 comments: