Monday, May 20, 2019

ڈالر کو لگے پرَ۔۔۔ علماء کرام نے جاری کردیئے بیانات

مفتی تقی عثمانی نے ڈالر خریدنے والوں کےلئے بیان جاری کردیا ہے
ملک میں گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث مہنگائی میں بھی ہوشربا اضافہ ہو تا چلا جارہا ہے تاہم اس پر اب علماء کرام نے موجودہ صورتحال میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کو غلط اور خلاف قانون قرار دیا ہے

تفصیلات کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں نفع کمانے کیلئے ڈالر خریدنا ملک کے ساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پر گناہ ہے۔

ملک میں ڈالر کی قیمت 180 روپے تک جانے کی افواہوں کے باعث مارکیٹ میں تیزی آ گئی ہے اور ڈالر کی خریدو فروخت بڑھ گئی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی کا عنصر بھی سامنے آرہاہے اس کے علاوہ چند روز میں ڈالر کی قیمت میں دس روپے تک اضافہ ہو چکاہے۔ مفتی تقی عثمانی کا کہناتھا کہ ذخیرہ اندوزی ہونے پر یہ کام شرعا گناہ ہے جس پرروایت میں لعنت آئی ہے۔

دوسری جانب علماء کرام  نے موجودہ صورتحال میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کو غلط اور خلاف قانون قرار دیا ہے، مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر کا کہنا ہے مسلمانوں کی مملکت کو نقصان پہنچانا صریحاً ناجائز اور قانون شکنی ہے۔

خیال رہے تاجر رہنماؤں اور معیشت دانوں نے عوام سے ڈالرنہ خریدنےکی اپیل کی ہے ، تاجر رہنما زبیر طفیل نے کہا عوام غیر ملکی اشیا کا استعمال کم کریں اور غیرضروری طور پر ڈالرنہ خریدیں، ترک عوام کی طرح ڈالر بیچیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WaMcba

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times