Wednesday, May 22, 2019

واپڈا کے مشترکہ مشاورتی کمپنیوں کے ساتھ نو ارب اٹھانوے کروڑ روپے کے معاہدے

واپڈا کے مشترکہ مشاورتی کمپنیوں کے ساتھ نو ارب اٹھانوے کروڑ روپے کے معاہدے ہوئے ہیں
وزارت پانی و بجلی نے مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کے ڈیزائن، نگرانی اور نظم ونسق کی مشاورتی خدمات کیلئے نیسپاک کی سربراہی میں مشترکہ مشاورتی کمپنیوں کے ساتھ نو ارب اٹھانوے کروڑ روپے کے منصوبے پر دستخط کئے ہیں۔

آبی وسائل کے وزیر محمد فیصل واوڈا، اعلیٰ عہدیداروں اور مشترکہ منصوبے کی مشاورتی کمپنیوں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مہمند ڈیم پن بجلی منصوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں دریائے سوات پر تعمیر کیا جارہا ہے جس میں بارہ لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنے اور آٹھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

مصر اور فرانس نے بحیرہ روم میں بحری تربیتی مشق کی ہے۔ مصر کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس مشق کا انعقاد مختلف ملکوں کے ساتھ فوجی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مصر کی مسلح افواج کی کوششوں کے لائحہ عمل میں کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30BvQHR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times