Monday, May 13, 2019

پاکستان پوسٹ بھی منافے کی طرف گامزن

پاکستان پوسٹ بھی منافے کی طرف گامزن
رواں سال پاکستان پوسٹ کا اپریل تک ریونیو 600 کروڑکے اضافے کے ساتھ 14 ارب ہوگیا۔

پاکستان پوسٹ نے اپریل تک ریونیومیں 600 کروڑکا اضافہ کرلیا ہے۔ رواں سال پاکستان پوسٹ کا اپریل تک ریوینو14 ارب ہوگیا جب کہ پاکستان پوسٹ کا پچھلے سال اس وقت تک ریوینو8 ارب تھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو خسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے، پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا۔

مراد سعید نے کہا کہ ای کامرس کے آغازکے بعد 46000 پارسل سی او ڈی سے پہنچا دی گئی، پاکستان پوسٹ نے بزنس بڑھنے پرریلوے سے مزید بوگی بھی مانگ لی ہے جب کہ پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراڈکٹس کے پراجیکٹ کا آغاز کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PZu91Y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times