
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں تنازعات میں عام شہریوں کے تحفظ پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیر میں انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام مروجہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کی ہے، بھارتی مظالم کو اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر اور دیگر اداروں نے بھی قلمبند کیا ہے۔
پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں رائج کالے قوانین کی آڑ میں بھارتی افواج نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں سلامتی کونسل کی ناکامی کی قیمت معصوم لوگوں کو اپنی جان سے چکانی پڑ رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wcLvzx
0 comments: