تفصیلات کے مطابق ماروی میمن نے نواز شریف کی جیل واپسی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ن لیگ ممی ڈیڈی ٹوئٹس کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں، اگر اپنے قائد سے اتنا لگاؤ ہے توریلی کافی نہیں جیل بھروتحریک چلائیں، قائد کے لئے جان قربان کرنے کی باتیں کرنے والے جیل کیوں نہیں بھرتے۔ میرے کیخلاف ن لیگیوں کی سوشل میڈیا پرمہم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
Pmln don’t bother trolling me-wil fall on deaf ears n u wil b blocked n u wil Mis candid tweets for future. Also if U ppl were real shairs wth no compromises u wld die4 ur quaid by doin JAIL BHARO.rally isn’t worth ur love for him. N is cosmetic n mummy daddy tweet politics
— Marvi Memon (@marvi_memon) May 7, 2019
یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر ہونے والی ٹرولنگ پر لیگی رہنما ماروی میمن اپنی ہی پارٹی پر برس پڑیں تھیں، اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے، مزید تنگ کیا گیا تو کچھ لوگوں کیلئے بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2H3u4GF
0 comments: