Saturday, May 4, 2019

مہنگائی میں کمی لانے کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا: مشیر تجارت عبدالرزاق

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے عوام کو فائدہ نہ پہنچے، عمران خان کا وژن عوام کو آسانیاں دینا ہے تاہم تھوڑا سا وقت لگے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو درست ڈگر پر ڈالنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، برآمدات اور درآمدات کا فرق کم کیا جارہا ہے، حکومت ایسے فیصلے کررہی ہے جس سے دوررس نتائج آئیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی لانے کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا جب کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے، مہنگائی عالمی سطح پر بھی بڑھ رہی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نقصان والے اداروں کو فعال بنانا ہوگا، خسارے والے اداروں کا بوجھ اب نہیں اٹھائیں گے، خسارے والے اداروں کی نجکاری کردی جائے گی۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سالوں میں ملک میں صنعتیں بند ہوئیں، برآمدات میں کمی ہوئی مگر اسحاق ڈار نے اس کا نوٹس نہیں لیا، گزشتہ حکومتوں نے حقائق عوام کو نہیں بتائے، ہم نے مال درآمد کرنے والی قوموں میں شامل نہیں ہونا، اپنی صنعتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ اب ٹریکٹر پاکستان میں مکمل طور پر بن رہا ہے اور ہم افریقی ممالک کو ٹریکٹر بر آمد کررہے ہیں، ایسی صنعتوں کو فروغ دے رہے ہیں جس سے روزگار بڑھے۔=



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2H1uSgf

0 comments:

Popular Posts Khyber Times