Friday, May 17, 2019

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
انگلینڈ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے پاکستان کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد حفیظ اور محمد حسنین کو ٹیم کا حصہ ہیں۔

انگلش میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی کے باعث جوس بٹلر ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ جیمز ونس، جوفرا آرچر، مارک ووڈ اور عادل رشید بھی آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔

ممکنہ قومی ٹیم:

چوتھے ون ڈے کے ممکنہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، عماد وسیم، محمد حسنین، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور جنید خان شامل ہیں۔

ممکنہ انگلش ٹیم:

انگلش کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی کے بعد جوس بٹلر ٹیم کی قیادت کریں گے اور دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں جیسن رائے، جیمس ونس، جوئے روٹ، بین اسٹوک، جوئے ڈینلے، عادل رشید، معین علی، ٹام کران، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VvoJx4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times