Saturday, May 4, 2019

عوام پر پیٹرول بم جان بوجھ کر نہیں گرایا: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم جان بوجھ نہیں نہیں گرایا، عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں اور قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت اور عوام کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کم از کم نہیں چاہیں گے کہ وہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کریں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان کی سونامی نے ملک کو تورا بورا بنا دیا ہے، عوام پر مہنگائی کی بمباری کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Y7V4vC

0 comments:

Popular Posts Khyber Times