Sunday, May 5, 2019

پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے جب کہ امام الحق اور محمد حسنین ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔
ن کا کہنا تھا کہ اسکور بورڈ کر بڑا ٹوٹل سجانا چاہتے ہیں اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلش کپتان این مورگن نے کہا کہ ہم اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں تین کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

ورلڈکپ سے قبل پاکستان انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا جس کے بعد قومی ٹیم وہیں قیام کرتے ہوئے ورلڈکپ ایونٹ کے میچز کھیلے گی۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو افتتاحی میچ سے ہو گا اور قومی ٹیم ورلڈکپ تک لندن میں ہی قیام کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PNMCyk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times