Sunday, May 5, 2019

عوام صبر سے كام لیں مشكلات جلد ختم ہوں گی: پرویز خٹک

وزیردفاع پرویز خٹک
وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پاكستان بہت جلد اپنے پاؤں پر كھڑا ہوگا، عوام کی ساری مشکلات بہت جلد ختم ہوجائیں گی بس 6 سے 8 ماہ صبر سے کام لیں۔

بختی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاكستان كو اپنے پاؤں پر كھڑا كرنے، ملک كو اقتصادی بحرانوں سے نكالنے، كرپشن و دہشت گردی كے خاتمے اور خطے میں امن كی خاطركوشاں ہیں اور پاكستان بہت جلد اپنے پاؤں پر كھڑا ہوگا، عوام 6 سے 8 ماہ تک صبر سے كام لیں یہ مشكلات بہت جلد ختم ہوں گی۔

پرویز خٹك نے كہا كہ اب تك جو بھی حكمران آیااس نے عوام اور ملک كی ترقی كی بجائے اپنی دولت كو ترقی دی اور بیرون ملک جائیدایں بناكر پاكستان كے غریب عوام كا پیشہ بیرون ملك بینكوں میں منتقل كیا، نواز شریف بیماری كا بہانہ بنا كر بیرون ملك منتقل ہونا چاہتے ہیں لیکن ان كوعوام كی ایک ایک پائی كا حساب دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زرداری اور نوازشریف نے باریاں بانٹ كر اس ملک كو 3 ہزار كھرب روپے كا مقروض كردیا اور كرپشن كا سارا پیسہ بیرون ملک منتقل كیا، ان سب كا مقدر جیل ہے كوئی این ار اونہیں ہوگا ، عمران خان نہ كسی كو رعایت دیں گے اور نہ كرپشن پر كوئی سمجھوتہ نہیں كریں گے، لوٹی ہوئی دولت واپس كرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران كے خاتمے كے لیے مہمند ڈیم سمیت دیگر ڈیموں كی تعمیر پر كام شروع ہے، سابق حكمرانوں نے صرف بجلی كی مد میں ملک كو ایك ہزار روپے كا نقصان دیا او ملك كو مقروض كردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VJNppE

0 comments:

Popular Posts Khyber Times