Saturday, May 4, 2019

ٹیپو سلطان کی برسی، وزیر اعظم عمران خان کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش

وزیر اعظم عمران خان نے ٹیپو سلطان کی برسی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے
وزیر اعظم عمران خان نے ٹیپو سلطان کی برسی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’ٹیپو سلطان نے غلامی کی زندگی کے بجائے ہمیشہ آزادی کو ترجیح دی اور لڑتے لڑتے اپنی جان قربان کردی، ٹیپو سلطان سے میری الفت کی وجہ بھی یہی ہے۔"

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ٹیپو سلطان کی خدمات اور اُن کی جدوجہد سے متاثر ہیں، گزشتہ دنوں اپنی ایک تقریر میں بھی انہوں نے ٹیپو سلطان کو مسلمانوں کا بہادر رہنما قرار دیتے ہوئے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ ہم امن کی بات کرنے والے ٹیپو سلطان کو اپنا رہنما مانتے ہیں۔

ٹیپو سلطان کا یوم شہادت

یاد رہے کہ برصغیر کے بہادر حکمران اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے سامنے ڈٹ جانے والے ’’شیر میسور‘‘ ٹیپو سلطان کی شہادت کو آج بتاریخ چار مئی 220 برس بیت گئے۔

ٹیپو سلطان کون تھے؟

ٹیپو سلطان کا پورا نام فتح علی ٹیپو تھا، آپ ہندوستان کے شہر بنگلور میں 20 نومبر 1750ء کو اس وقت کے حکمران حیدر علی کے گھر پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سلطان حیدرعلی نے جنوبی ہند میں 50 سال تک انگریزوں کو بزورِ طاقت روکے رکھا اور کئی بارانگریزافواج کو شکست فاش بھی دی۔

ٹیپو سلطان نے برطانوی سامراج کے خلاف ہندوستان میں ایک مضبوط مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھا اور برصغیر کے لوگوں کو غیر ملکی تسلط سے آزاد کرنے کیلئے سنجیدہ و عملی اقدامات کیے۔ سلطان نے انتہائی دوررس اثرات کی حامل فوجی اصلاحات نافذ کیں، صنعت و تجارت کو فروغ دیا اور انتظامیہ کو ازسرنو منظم کیا۔ سلطان کو اس بات سے اتفاق تھا کہ برصغیر کے لوگوں کا پہلا مسئلہ برطانوی اخراج ہے۔ برصغیر کی بدقسمتی کہ نظام اور مرہٹوں نے ٹیپو کی طاقت کو اپنی بقا کیلئے خطرہ سمجھا اور انگریزوں سے اتحاد بھی کیا۔

ٹیپو سلطان کے کارنامے

ٹیپو سلطان کو توپ بنانے میں بھی اولیت حاصل ہے‘ ایک فرانسیسی انجینئر کی مدد سے اس نے توپ کا کارخانہ بھی بنایا‘ ٹیپو سلطان غالباً ہندوستان کا پہلا میزائل مین بھی تھا جس نے طغرق نامی راکٹ بنایا تھا اور اسے انگریزوں کے خلاف استعمال کیا ‘‘ ٹیپو سلطان (10 نومبر 1750 ~ 4 مئی 1799) ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے آخری حکمران تھے۔

ٹیپو سلطان کا مشہور قول ہر خاص و عام کی زبان پر رہتا ہے کہ ’’شیر کی ایک دن کی زندگی‘ گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے‘‘



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DQI45A

0 comments:

Popular Posts Khyber Times